• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشنگ خطرات، مشتبہ لنکس کیساتھ بات چیت سے گریز کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پی ٹی اے نے عوام کو بڑھتے ہوئے فشنگ خطرات سے خبردار کرتے ہوئےمشتبہ لنکس کیساتھ بات چیت سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ خود کو اور دوسروں کو ممکنہ نقصانات سے بچانے کیلئے کسی بھی دھوکہ دہی کی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، نامعلوم کالز اور پیغامات نظر انداز ، اجنبیوں سے ذاتی یا مالی تفصیلات شیئرنہ کی جائیں ،پی ٹی اے کی جانب سے جاری عوامی الرٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فون کالز ، پیغامات یا ای میلز کے ذریعے کبھی بھی ذاتی معلومات، پاس ورڈز ، یا ون ٹائم پاس ورڈ کی درخواست نہیں کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید