ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا مال سمیت دیگر قیمتی سامان پار ہوگیا ۔تھانہ گلگشت کے علاقے سبزہ زار میٹرو سٹیشن رمیض الحسن سے دو مسلح نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار،تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے نواں شہر غلام مصطفی سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی44ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے موضع کرلے تمک مظہر عباس سے دو ملزمان گن پوائنٹ پر45ہزار لے گئے ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے ٹمبر مارکیٹ عبدالباسط سے تین مسلح ملزمان 30ہزار وموٹرسائیکل ،موبائل چھین لیا ،تھانہ صدر کے علاقے سہوڑہ چوک علی نواز سے دو ملزمان 41ہزار لوٹ کر فرار،پل واصل محمد عمران کے گھر آٹھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 2لاکھ50ہزار نقدی ،اڑھائی تولہ طلائی زیور لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک رانا یونس سے دو ڈاکو 85ہزار ودوموبائلزفونز لے گئے ،ڈی بلاک محمد ارباز ریاض کے گھر چار مسلح ڈاکووں نے گھس کر 25لاکھ سمیت 12تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے احمد آباد شعیب سے ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے چاہ جھندے والہ یعقوب سے تین ملزمان موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پیرا غائب روڑ عثمان سے دو ڈاکو 81ہزار و موبائل لوٹ کر فرار،عبداللہ سے ملزمان نے31ہزار چھین لیا ،تھانہ الپہ کے علاقے اڈا پکی پل محمد مقبول سے چار مسلح ڈاکو 13ہزار وطلائی انگوٹھی لوٹ لی جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے عبدالخالق سے دو نامعلوم ملزمان آتھ ہزار و موبائل لے گئے ۔پولیس نے ڈکیتی و چوری کےالزام میں23مقدمات کا اندراج نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد طارق سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت1لاکھ5ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔