• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، شاہ شمس پولیس نے ملزم عبدالستار سے30لیٹر شراب، ملزم ہاشم سے30لیٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم امین خان سے10لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سیف الرحمان سے10لیٹر شراب،کپ پولیس نے ملزم بلال سے10 لیٹر، گلگشت پولیس نے ملزم جاوید سے 20، ملزم رومن مسیح سے50لیٹر شراب،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ارشاد سے25لیٹر جبکہ ملزم اجمل سے20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے شہری اور فرار ہونے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے مبینہ زیادتی کی مختلف اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ،تھانہ چہلیک پولیس نے دھوکہ دہی سے شہری سے لاکھوں بٹورنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ الپہ پولیس نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کےالزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،لوہاری گیٹ پولیس نے خانیوال کی ہائشی 25سالہ دوشیزہ کی گھنٹہ گھر چوک پر مدد کی پکار پولیس نے اطلاع پر دوشیزہ کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ،بستی ملوک پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں چھے افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر جلال پور پولیس نے پنجاب ایری گیشن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، حرم گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید