• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

ملتان( سٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق  ہوگئے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وینس والی بھینی کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی جس پر مٹی لوڈ تھی پیچھے سے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں 34سالہ خاتون اقرا بی بی شدید زخمی ہوگئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے ساتواں میل شیر شاہ روڑ پر محمد جعفر سڑک کراس کررہاتھا کہ موٹرسائیکل کی ٹکر سے نیچے گرگیا اور موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا ،موضع سبحان پور روڈ پر میاں بیوی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہونے سے روڈ پر گرنے والی خاتون کو پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون، جس کا نام فائزہ اور عمر 30 سال بتائی گئی ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
ملتان سے مزید