• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) سورج میانی میں اپنے سگے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل اور بیوی کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ، آلہ قتل برآمد ، تفصیل کے مطابق 21 دسمبر 2024 ء کوملزم نے اپنی دو بیٹیوں کی بارات آنے سے قبل خاندانی تنازع کے باعث اپنے بیٹے قمر عباس اور بیوی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں قمر عباس موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ بیوی شرین زارا شدید زخمی ہو گئی،  ملزم کو ہیڈ محمد والا کے قریب سے گرفتار کیا گیاہے جو بلوچستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول کی دو بہنوں کی شادی تھی، اس لیے وہ اپنی بیوی کو منا کر لایا تھا جس کا اسے رنج تھا، مزید یہ کہ مقتول کی شادی 7/8 سال قبل ہوئی تھی لیکن اولاد نہیں ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ملزم اپنی بہو کو برداشت نہیں کرتا تھا اور بیٹے کی دوسری شادی کروانا چاہتا تھا اور یہی خاندانی تنازع اس واقعے کی وجہ بنا۔
ملتان سے مزید