• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے زیر اہتمام قائداعظم ؒ اور میاں نوا ز شریف کی سالگرہ کی درجنوں تقریبات

ملتان( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم ولادت اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹنے کی درجنوں تقریبات ہوئیں،ن لیگی کارکن کیک پرٹوٹ پڑے اور ایک دوسرے کے چہرے پر ملتے بھی رہے ، بعض تقریبات میں ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے رقص بھی کیا اور آتش بازی بھی کی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی،اس موقع پر ڈویژنل سینئرنائب صدر رانا محمد مقصود افضل،عابد حسین بھٹہ ،رانا غلام حسین اور محمد سلیم لودھی نے خطاب کیا، ملتان آرٹس کونسل میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، اس موقع پروفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو،سابق اراکین اسمبلی شیخ طارق رشید،سید جاوید علی شاہ،حاجی جاوید اختر انصاری،ایم پی اے سلمان نعیم سمیت دیگر نے خطاب کیا، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملتان شہرڈاکٹر خالد یوسف راناکی رہائش گاہ شاہ رکن عالم پر قائد اعظمؒ اورمیاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی،ن لیگی رہنماؤں وسیم میو اور رانا محمد مبین کی جانب سے ڈبل پھاٹک چوک پر قائد اعظم محمدعلی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی صدر ملتان زاہد عدنان گڈو نے کہا کہ موجودہ حکومت بہت جلد بحرانوں سے نجات حاصل کر لے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر زاہد عدنان گڈو کی رہائش گاہ لکڑ منڈی میں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ،مسلم لیگ ( ن)کی ایم پی اے بیگم مقصودہ انصاری، مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم کے صدر عقیل انصاری اورکی جانب سے منظور آباد چوک پر قائد اعظمؒ اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا،اس موقع پر لیگی رہنما شیر لے کر آئےجس نے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا، مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین اور عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف بانی پاکستان کے افکار پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قائد اعظم ؒ اور میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا،دریں اثناپاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے زیر اہتمام بانی پاکستان محمد علی جناح کے ولادت کی تقریب ہوئی، صدارت محمد اشرف قریشی نے کی جب کہ مہمان خصوصی قاری محمد رشید احمد میو تھے۔
ملتان سے مزید