• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بانو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ’’میرا ہنر، میرا گہنا‘‘ کے زیرعنوان نمائش کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر بانو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ہنر مند خواتین کی ایکسپو ’’میرا ہنر، میرا گہنا‘‘کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ادارے کی ہنر مند خواتین نے شرکت کی، نمائش کا مقصد خواتین کو اپنے ہنر کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، شہربانو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی بانی مسز اشرف عبیداللہ نے ایکسپو2024 کا افتتاح کیا، اس موقعپر میڈم سیما، مسز امانت شادی خیل، ارم عبیداللہ، مسز فیصل شادی خیل، مسز اسد اللہ شادی خیل، مسز نبی خان شادی خیل، مسز مجید شادی خیل، مسز حفیظ شادی خیل،صائمہ فیصل،شریں خواجہ،مسز انس خاکوانی،میڈم مسرت،میڈم صفیہ، ام صائمہ سلیم سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی،مسز اشرف عبید اللہ نے ہنر مند خواتین کی ایکسپو سے خطاب کرتے کہا کہ شہر بانو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خواتین کے کردار اور ان کی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے، ایکسپو میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جن میں دستکاری، ملبوسات، زیورات، کھانے پینے کی اشیاء، اور دیگر مصنوعات شامل تھیں۔
ملتان سے مزید