• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کا تہوار رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے، خاور شفقت بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اتحاد بینالمسلمینکمیٹی پنجاب خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار تمام مذاہب کے درمیان رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے،ہمیں چاہیے کہ سب متحد ہو کر معاشرے کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کےقیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان چرچ آف پاکستان میں کرسمس کے موقع پر بشپ آف ملتان لیو راڈرک پال کو مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا، اس موقع مرکزی سیکرٹری جنرل تحفظ عزاداری امام حسینؓ کونسل پنجاب سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، منیر حسینی، سردار عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ملک عابد بھٹہ اور دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید