• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری میٹریل سے مرمت کے بعد سڑکیں اکھڑنا شروع ہو گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسروں اور ٹھیکہ داروں کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکوں کی مرمت تارکول ملی بجری کی بجائے غیر معیاری بجری سے کی جانی لگی ہے، غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث مرمت کے فوری بعد سڑکیں اکھڑنا شروع ہو گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے سڑکوں کی مرمت کیلیے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، ٹھیکیدار غیر معیاری میٹریل استعمال کر کے لاکھو ں بچا رہے ہیں، شہری محمد ندیم، رضوان احمد، جمشید مغل نے شکوہ کیا کہ غیر معیاری بجری علیحدہ ہو کر سڑک پر پھیلنے لگی ہے، ایم ڈی اے حکام، کمشنر ملتان نوٹس لیں اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو فوری طور پر رکوائیں۔
ملتان سے مزید