ملتان( سٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے6افراد کو گرفتار کرلیا ،پانچ سرکل آفس منتقل، ایک کو پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر AF722ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل پانچ افراد کو روک کر تحویل میں لے لیا جن کی شناخت عثمان احسن ، جلال خان، زین العابدین ، سہیل عباس اور محمد زوہیب کے ناموں سے ہوئی، ایف آئی اے کے مطابق تحویل میں لیے گئے افراد کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ افراد جدہ سے غیر قانونی طریقے سے یورپ روانہ ہونا تھا، دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے دبئی سے آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-325ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ۔