• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے کے بعد کار سوار افراد کی فائرنگ، ملزمان گرفتار

ملتان (سٹافرپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقے میں ٹریفک حادثےکے بعدکار سوار ا فراد کی فائرنگ، ملٹری پولیس نے فریقین کو پکڑ کر پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر کے حوالہ پولیس کردیا، معلوم ہوا ہے کہ حسن رضا کانسٹیبل علی رضا کے ہمراہ کار نمبر LEA 7275/20میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ موضع علمدی کے قریب موٹرسائیکل سوار صدیق سے ٹکرا گئے جس کے بعد فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران صدیق کا بھائی علاقہ مکینوں کے ہمراہ جائے وقوعپر پہنچا تو کانسٹیبل علی رضا فرار ہوگیا جب کہ حسن شہزاد فائرنگ کرتے ہوئے قاسم بیلہ ملٹری چیک پوسٹ پر پہنچ گیا، دریں اثنا علاقہ مکین بھی چیک پوسٹ پر پہنچے اور اصل واقعے سے آگاہ کیا تو ملٹری چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے فریقین حسن شہزاد اور صدیق کو پکڑ کر گاڑی سے پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں اور حوالہ کینٹ پولیس کردیا گیا۔
ملتان سے مزید