• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ابوبکر سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے، محمد نوید سے دو مسلح ملزمان نے نقدی و موبائل چھین لیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں جنید امجد سے نامعلوم ملزمان نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں اقبال اور مظفر احمد سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں رانا محمود علی سے ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں احمد رسول اور محمد رضوان سے ملزمان موٹرسائیکلیں لے گئے جب کہ مزمل شاہد، محمد اکرم ، محمد شان ، احسان اللہ ،محمد عامر،شہباز ، عرفان ،سجاد ، نذیر ، نیک نواز ، مہوش ساجد ، عامر ،علیم انصاری ، عابدہ بی بی ، رضیہ سردار،محمد سجاد ، محمد ندیم ، عبدالوحید اور محمد ساجد کی نقدی ، موٹرسائیکلیں اور موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید