• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مختلف شہروں میں متعدد فوڈ یونٹس کی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال، وہاڑی میں بیکریز، پیزا پوائنٹس، بریانی شاپس ، فوڈ یونٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 38 لٹر رینسڈ آئل، 15 کلو ایکسپائری اشیاء،2 کلو حشرات زدہ خوراک تلف کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اڈہ چوک پر معروف ریسٹورنٹ کو کو ناقص اور رینسڈ آئل کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح المجاہد کالونی معصوم شاہ روڈ پر بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے پر 35 ہزار، فریزر میں باسی سبزیوں کی موجودگی، ایکسپائرڈ برگر بن کا استعمال کرنے پر جلال پارک کے قریب پیزا پوائنٹ کو 20 ہزار، بند بوس روڈ پر بوچیکی ولاز میں سویٹس شاپ کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے، کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پر 20 ہزار روپے ، مسلم لیگ چوک لیاقت روڈ میاں چنوں میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 25 ہزار، میلاد مصطفی چوک خانیوال میں ملک شاپ کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے اور گندگی کی بنا پر 12 ہزار روپے، ٹی ایم اے چوک پر سویٹس شاپ کو مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ کی ملاوٹ کرنے پر 10 ہزار روپے، میلسی روڈ اڈہ ٹھینگی پر سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈ آئٹمز میں مردہ مکھیاں پائے جانے، آئلنگ کیلے پینٹ برش کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے، معصوم شاہ روڈ وہاڑی میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک اور زائدالمیعاد مصالحہ جات فروخت کرنے پر 25 ہزار،ماڈل ٹاؤن ماچھیوال میں بیکری کو فریزر میں ناقابل سراغ اجزاء اور ایکسپائری مائیو نیز سٹور کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ اور ملتان روڈ اڈہ ماچھیوال میں فش پوائنٹ کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
ملتان سے مزید