• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف گلگشت گردیزی مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) تاجر کی دکان میں دن یہاڑے چوری کی واردات کے خلاف تاجروں کی جانب سے گلگشت گردیزی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی قیادت انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی جب کہ انجمن تاجران گلگشت گردیزی مارکیٹ کے عہدے داروں نوید ظفر ، شعیب ، شیخ نیازاور حمید بھٹی سمیت دیگرتاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ و دیگر نے کہا کہ ملتان پولیس لٹیروں پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ہم احتجاج کا سلسلہ پورے ملتان تک پھیلا دیں گے۔
ملتان سے مزید