ملتان(سٹاف رپورٹر) میڈیکل کی طالبہ کے اغواکا معاملہ، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،مورخہ 22.12.2024 رات ساڑھے 9 بجے کے قریب پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ہاسٹل جاتے ہوئے ایک میڈیکل کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیےجس پر ایس پی کینٹ ڈویژن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مغویہ طالبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،لڑکی کی بازیابی کے بعد میڈیکل کروایا گیا۔