• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ، 25 لاکھ کا ڈاکہ، دیگر 7 علاقوں میں بھی لوٹ مار

لاہور،مانگامنڈی،کاہنہ (کرا ئم رپورٹر سے، نامہ نگاران )رائیونڈ کے علاقہ نجی سوسائٹی میں مبینہ طور پر 25 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ، 4 ڈاکو شبیر احمد کے گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر غیر ملکی کرنسی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، شمالی چھاؤنی میں دوست محمدسے 1لاکھ 85ہزار ور موبائل فون ،مزنگ میں فرخ بشیرسے 1 لاکھ 80ہزار اور موبائل فون،باغبانپورہ میں زبیر اختر سے 1 لاکھ 70ہزا موبائل فون ، گڑھی شاہو میں مامون علی سے1 لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون، لوئرمال میں محمد اسحاق سے 1 لاکھ 50ہزار اور موبائل فون، گوالمنڈی میں ناصر سیال سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گجومتہ میٹرو سٹیشن کے قریب ملک انورکی پینٹ کی دوکان میں موٹرسائیکل سوار 3ڈاکو گھس گئے ، 60ہزر موبائل فو ن چھین لیا۔ہنجروال اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ مصطفی آباد اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید