پشاور(وقائع نگار) پشاور بورڈ تاج آباد میں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جسکے باعث مکینوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ منتخب عوامی نمائندوں نے بھی چھپ سادھ لی ہے جسکی وجہ سے علاقہ مسائلستان بن چکا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق PK 79 کے منتخب ایم پی اے بھی غائب ہے، گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب ہر کوئی اپنی مرضی پر سٹرک کی طرح گھر کی پائپ لائن نکالتے ہیں پھر واپسی تیار کرنی کے نام ونشان بھی نہیں ہے تاج آباد کی عوام نے منتخب نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ مسئلے کا حل نکال کر ریلیف فراہم کیا جائے۔