• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری طرز کے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، خالد ایوب

پشاور (جنگ نیوز )آل پاکستان ویڈنگ انڈسٹری کے چیئرمین خالد ایوب خان نے کہا ہے کہ کیپرا اور ایف بی آر کے غلط عزائم اور حکومت کے ٹیکس کے نام پر بھتہ خوری کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔شادی ہالوں پر پہلے ہی ٹیکسوں کا بوجھ ہے جبکہ دوسری جانب کیپرا اور ایف بی آر مزید ٹیکس لگانے کا پروگرام بنارہی ہے اس کو خیبر پختونخوا کے شادی ہال مالکان کسی صورت نہیں مانیں گے۔ہم لوگ اس سلسلے میں جلد جامعہ اجلاس طلب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ظالمانہ اقدام کے خلاف اکھٹے ہو کر ہر فورم پر آواز اٹھاسکیں۔
پشاور سے مزید