• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبپاشی نظام کی بحالی کیلئے فنڈ متعلقہ حکام کو فراہم کردیا، فضل شکورخان

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ حلقے میں کاشتکاروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دولت پورہ کے مقام پر آبپاشی نالے کے متاثرہ جگہ کے دورے کے دوران کیا ، اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر اقبال خان، متعلقہ ایس ڈی او ، ٹھیکدار اور کاشتکاروں کے مشران حاجی خان باچہ ، امیر سیاب ، زاہد جان ، طارق جان حسن خیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گل آباد ، حسن خیل ، منظورے اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے آبپاشی کے نظام کو بحال کرنے کے کیلئے فنڈ متعلقہ حکام کو فراہم کر دیا اور متاثرہ جگہ کی پروٹیکشن وال پر کل سے کام شروع کیا جائیگا ، انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور ٹھیکدار کو ہدایت جاری کردی کہ متاثرہ جگہ پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے ، اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کو یقین دہانی کہ کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
پشاور سے مزید