• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو میں عوامی شکایات پر چار گودام سیل کردئیے گئے

پشاور(وقائع نگار) شہریوں کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) نے پھندو کے علاقے میں واقع 4 گوداموں کا معائنہ کیا۔ یہ کارروائی مقامی شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی، جن میں بتایا گیا تھا کہ ان گوداموں سے شدید بدبو اٹھ رہی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں رہائشیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام گودام غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے اور کسی کے پاس بھی کسی مجاز اتھارٹی سے جاری کردہ لائسنس موجود نہیں تھا۔ مزید برآں، گوداموں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیاء کا ذخیرہ پایا گیا، جس سے نہ صرف علاقے کے ماحول کو نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ عوام کی صحت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 4 گوداموں کو سیل کر دیا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ غیر قانونی، غیر معیاری اور عوامی صحت کے لیے نقصان دہ کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔
پشاور سے مزید