• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اللّٰہ خیبر پختونخوا نیٹ بال ایسوسی ایشن کےچیئرمین اور ہدایت اللہ صدر منتخب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مفتاح اللہ کو خیبر پختونخوا نیٹ بال ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور ہدایت اللہ کو صدر منتخب کرلیا گیا۔ انتخابی اجلاس چیف الیکشن کمیشن نائب صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن منظر خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ سید جعفر شاہ بطور مبصر شریک ہوئے۔ دیگر عہدیداروں میں جعفر شاہ سینئر نائب صدر، خالد خان، ملک ضیاء الحق، حبیب اللہ، فیصل خان اور مسرت شاہین نائب صدور، نوید خان جنرل سیکرٹری، وصی اللہ، ثمن شکیل، نجیب اللہ اور فرمان علی ایسوسی ایٹ سیکرٹریز، منظر خان خزانچی، خان بہادر وزیر، عدنان خان اور شاہد آفریدی پریس سیکرٹریز جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں انیلہ، عیسیٰ خان، رخسانہ یعقوب، سمیرہ خرم، اکبر نیاز، ارسا علی، جواد خان، آسیہ، محمد سنان اور لائبہ شامل ہیں۔
پشاور سے مزید