• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کان کنی کیخلاف دائر درخواست کیس مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کو ارسال

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ضلع خیبر میں غیر قانونی کان کنی کیخلاف دائر درخواست پرکیس مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کو ارسال کرتے ہوئے درخواست گزارو ں کی درخواست 30روزمیں فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا ہے ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار عاصم خان اورمخالف وکیل بھی عدالت کے روبروپیش ہوا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ضلع خیبرمیں غیر قانونی مائننگ کی جارہی ہے،۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خیبرمیں غیر قانونی مائننگ روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔دوسری جانب مخالف وکیل کا موقف تھا کہ ضلع خیبر میں مائننگ ایس او پیز کے تحت کی جارہی ہے اور مائننگ روکنے سے ان کا نقصان ہوگاجس پر جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ حکومت سوئی تو نہیں ہے کہ غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔ حکومت کو معاملہ بھیج رہے ہیں، وہ دیکھ لیں کہ مائننگ غیر قانونی ہے کہ نہیں۔عدالت نے معاملہ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کوبھیجتے ہوئے 30 دن میں اسے فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور سے مزید