• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی بحریہ کا جہاز امریگو وسپوچی خیر سگالی دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اطالوی بحریہ کا سیلنگ و تربیتی جہاز ITS AMERIGO VESPUCCI اپنے بین الاقوامی سفر کے دوران تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ کراچی پہنچنے پر پاکستان اور اطالوی بحریہ کے حکام اور پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا.آئی ٹی ایس امریگو وسپوچی کا پاکستان کا پہلا دورہ اور گزشتہ دو ماہ میں اطالوی بحریہ کے جہازوں کا کراچی کا مسلسل تیسرا دورہ، بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین شراکت داری کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اہم بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ سمندر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید