• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم، درخواستیں جمع کرانے کا کل آخری دن

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سرکاری حج اسکیم میں د رخواستیں جمع کرانے کاکل آخری دن ہے، 71785در خواستیں موصول،ریگولر حج اسکیم میں دو لاکھ روپے کیساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔ آخری دو دن پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 71785در خواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 70999در خواستیں ریگولر سکیم اور786در خواستیں سپانسر شپ سکیم کے تحت وصول کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید