• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کان مہترزئی کے شارٹ لسٹ مقامی اساتذہ کو بھرتی کیا جائے‘ عمائدین

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کان مہترزئی کے قبائلی عمائدین ملک بسم اللہ ، حبیب اللہ ، ملک محمد اشرف ودیگر نے کہا ہے کہ کان مہترزئی میں اساتذہ کی کمی کے باعث متعدد سکول بند جبکہ کئی فعال اسکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ، خالی اسامیوں پر علاقے کے شارٹ لسٹ مقامی اساتذہ کو بھرتی کیا جائے ، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کریں گے ، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کان مہترزئی میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے متعدد اسکول بند پڑے ہیں ، کئی فعال سکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ یوسی کان مہترزئی میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر دوسری یونین کونسلز کے لوگ بھرتی کئے جارہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے علاقے کے اسکولوں میں کنٹریکٹ بنیاد پر شارٹ لسٹ کان مہترزئی کے مقامی اساتذہ کو ہی بھرتی اور بند اسکولوں کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی خالی اسامیوں پر کان مہترزئی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ہی بھرتی کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبورہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید