کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں آج 9 دسمبر کو فیڈرل بنیولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس کی پیشی ہوگی جس میں کراچی سے محکمے کے افسران عوامی مسائل نہ صرف سنے گے بلکہ انہیں حل کرنے کے لیے احکامات بھی دینگے وہ تمام افراد جنہیں فیڈرل بنیولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو میرج گرانٹ،بچوں کی سکالرشپ یا بنیولنٹ فنڈ کی شکایت کی صورت میں وہ وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ آئیں۔