کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی صوبائی دارالحکومت میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،جمعہ کے روزمارکیٹ سروے کے مطابق کیلا درجن150سے200 ، پپیتا کلو 200 سے250 اور کھجورپاکستانی 1000رو پے فی کلو،چیکو فی کلو200 سے 250 روپے،مالٹا 200 سے 250 روپے فی کلو،امرود 200سے 250 روپے فی کلو،کیوی ڈبہ400سے 500روپے ،فروٹر 250 سے 300روپے،سیب 300 سے 350 روپے فی کلوفروخت کیا جارہاہے -