• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اور صفا کوئٹہ کی جانب سے صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر سردار خیر محمد ترین اور صفاء کوئٹہ کے ایریا منیجر سید عتیق آغا کی قیادت میں ہفتہ کو صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں باچا خان چوک سےریلی نکالی گئی جو لیاقت بازار ، جناح روڈ ، منان چوک ، قندھاری بازار سے ہوتی ہوئی لیاقت بازار جاکر ختم ہوئی ریلی کے شرکا سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر سردار خیر محمد ترین ، صفاء کوئٹہ کے ایریا منیجر سید عتیق آغا ، سید ایوب آغا ، نعمت اللہ ، اکبر خان ترین ، زبیر خان بڑیچ ، داد محمد ، ڈاکٹر عبید کاکڑ ، احسان اللہ افغان ، جیلانی شاد اور دیگر نے خطاب کیامقررین نےکہا کہ صاف ستھرا کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خواب ہے جسے حقیقت میں بدلنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے صفا کوئٹہ کا عملہ شہر کی صفائی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہےشہری اور دکاندار کچرہ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے مخصوص مقامات پر جمع کریں تاکہ اسے بروقت اٹھاکر ٹھکانے لگایا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید