• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محمد شاہوانی اور دیگر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، دوداشاہوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شاہوانی مشاورتی کونسل کے مرکزی چیئرمین سردار دودا خان شاہوانی نے حاجی تاج محمد شاہوانی ، ملک مبشر شاہوانی ، ملک عامر شاہوانی اور کمسن مریم بی بی شاہوانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اگر جلد ملزمان کو گرفتار کرکے حقائق منظر عام پر نہ لائے گئے تو دیگر اقوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ملک محمد ابراہیم شاہوانی سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حاجی تاج محمد شاہوانی کو قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقدمہ درج ہواپانچ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے ملک مبشر شاہوانی کو بھی قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے قتل کیا پانچ ماہ گزر نے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی قتل میں نامزد افراد کوتفتیش اور متاثرہ خاندان سے مشاورت کے بغیر ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا جوکہ سراسر ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے نوجوان ملک عامر شاہوانی کو خیزئی چوک پر نامعلوم افراد نے قتل کیا تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ایک نہایت دلخراش واقعہ منو جان روڈ پر پیش آیا جہاں 14 سالہ مریم بی بی شاہوانی کو اسکول سے واپسی پر بے دردی سے گولی مار کر قتل کردیا گیا واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی آئی جی پولیس کے شکر گزار ہیں کہ اس کیس میں دو ملزمان گرفتار کے گئے تاہم دیگر مشتبہ افراد گرفتار نہیں ہوسکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقتولین کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید