• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل لوئی بند کو برشور میں شامل کرنیکی تجویز پرJUIP کی تشویش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا محمد اقبال عثمانی ، حاجی امین اللہ امین ، پروفيسر حسین احمد شیرانی ، مولانا عبدالغنی ساسولی ، مولانا امان اللہ گرگناڑی اور گریگری انوسینٹ نے ان افواہوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلے میں ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل لوئی بند کو ضلع برشور میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع برشور ، ضلع کاریزات اور ضلع مسلم باغ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے اگر اس سلسلے میں پیشرفت ہوتی ہے تو یہ ایک خوش آئند اقدام ہوگا جس کا خیرمقدم کیا جائے گا لیکن نئے اضلاع کی انتظامی حدبندی کرتے ہوئے غیرفطری انداز میں کسی علاقے کو ایک ضلع سے توڑ کر دوسرے ضلع میں شامل کرنا عوام کو نئی پریشانی اور پیچیدگی سے دوچار کرنے کے مترادف ہوگا انہوں نے کہا کہ تحصیل لوئی بند تاریخی ، ثقافتی اور فطری طور پر قلعہ سیف اللہ سے ملحق رہا ہے نئی تقسیم میں مذکورہ تحصیل ضلع برشور کے بجائے مجوزہ ضلع مسلم باغ کا حصہ بنتا ہے کیونکہ برشور اور لوئی بند کبھی ایک انتظامی تقسیم کا حصہ نہیں رہے اور دونوں علاقوں کے لوگوں کی آمدورفت اور رابطہ بھی اتنا آسان نہیں ہے جتنا تحصیل لوئی بند کا قلعہ سیف اللہ یا مسلم باغ کے ساتھ رہا ہے انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے اضلاع کی حدبندیوں میں تاریخی وابستگی اور زمینی حقائق کو نظرانداز کرنے سے گریز کرتے ہوئے عوامی امنگوں کو مدنظر رکھا جائے۔
کوئٹہ سے مزید