راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 10لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے انڈے منگوا کر رقم نہ دینے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سول لائنز کو ماجد ارشد نے بتایا کہ عامر شہزاد عرف ظہیر عباس پر اعتماد کر کے 4نومبر کو اپنی گاڑی پر 115پیٹیاں انڈے لوڈ کر کے عامر شہزاد عرف ظہیر عباس کے شدید اصرار پر دکان واقع نزد میلاد چوک پر ڈرائیور دانش کے ہمراہ پہنچا تو عامر شہزاد کے ہمراہ عمران ولد رمضان، دانیال ولد عمران، امجد عرف ثاقب ولد حاجی اشفاق اور خاتون رانی زوجہ عمران نے میری گاڑی سے انڈوں کی پیٹیاں ان لوڈ کیں اور اسی دوران عامر شہزاد عرف ظہیر عباس اور عمران نے کہا کہ دکان پر دانیال، امجد اور خاتون رانی موجود ہیں‘ آپ ہمارے ساتھ آئیں ہم آپ کو رقم بینک سے نکلوا دیتے ہیں اور بعدازاں اچانک غائب ہوگئے۔