لاہور(خبرنگار)جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جمعیت علماءپاکستان 10 سے 20 دسمبر ملک بھر میں عشرہ امام نورانی منائے گی، علامہ شاہ احمدنورانی کی21 ویں برسی کے موقع پر جمعیت علماءپاکستان ملک بھر میں عشرہ امام نورانی منائے گی ۔اس سلسلہ میں کانفرنسیں اور سیمینار ہونگے ۔عشرہ امام نورانی کے سلسلہ میں لاہور میں بڑا پروگرام 11 دسمبر کوجامعہ محمد یہ رضویہ گلبرگ لاہور میں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ امام نورانی کی تیاری کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،مفتی جمیل رضوی، رشیداحمد رضوی، حافظ محمد سلیم اعوان،محمد ارشد مہر، قاری لیاقت رضوی اور دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی۔