ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے مدارس بل کی حمایت کا اعلان کر دیا، اانہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اسلامی مدارس بل کی مکمل حمایت کرتی ہے اور جدوجہد کے لیے تیار ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرگز تیار نہیں جبکہ اپنے اراکین اسمبلی وزیروں مشیروں اور سرکاری عہدے داروں عدلیہ کی تنخواہوں میں بےپناہ اضافہ کر رہے ہیں جو ملک اور قوم پر ظلم کے مترادف ہے حکمران جلد رخصت ہونا چاہتے ہیں۔