• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال سعید کا حافظِ قرآن ہونے کا انکشاف

گلوکار بلال سعید— فائل فوٹو
گلوکار بلال سعید— فائل فوٹو

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہیں۔

بلال سعید نے حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں حافظِ قرآن ہوں اس لیے میرے لیے گلوکار بننا کوئی آسان کام نہیں تھا اور بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد شروع میں تو میں اپنے آبائی شہر سیالکوٹ جاتا ہی نہیں تھا۔ 

گلوکار نے مزید بتایا کہ دراصل مجھے اپنے قاری سے بہت ڈر لگتا تھا کہ وہ مجھے کہیں گانا گاتے ہوئے دیکھ نہ لیں ورنہ پھر وہ ڈانٹیں گے میں نے آپ کو  حافظِ قرآن بنایا تھا اور آپ نے گانے گانا شروع کر دیے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مگر ساری صورتِ حال میں والد نے میری حمایت کی اور مجھے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اجازت دی کہ بعد میں اُنہیں مجھ سے یہ سننا نہ پڑے کہ آپ نے مجھ پر پابندیاں لگائی تھیں۔

بلال سعید نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں چاہے کوئی سپر اسٹار ہو یا پھر جونیئر آرٹسٹ ہو سب کو اپنے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی انڈسٹری کو بھی اس طرح کے اصول اپنانے چاہئیں تاکہ مزید ترقی ممکن ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید