• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد کے بدترین مظالم، صیدیانا جیل کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

شام کے مفرور صدر بشار الاسد کی بنائی ہوئی صیدنایا جیل کے خفیہ تہہ خانوں کی تلاش اب بھی جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور ماہرین ممکنہ زیر زمین قیدیوں کی موجودگی کا سراغ لگا رہے ہیں۔

شام کی بدنام زمانہ صیدیانا جیل کی مزید تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

9 دسمبر 2024 کو دمشق کے قریب صیدنایا جیل میں خفیہ تہہ خانوں کی تلاش کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے امدادی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا۔ یہ جیل سابق صدر بشار الاسد کے دور حکومت کے بدترین مظالم کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

شامی ریسکیو ٹیمیں اور ماہرین ممکنہ زیر زمین قیدیوں کی موجودگی کا سراغ لگا رہے ہیں۔ یہ کارروائی اس وقت جاری ہے جب دارالحکومت میں عوام بشار الاسد کے ملک چھوڑ کر فرار ہونے اور باغی فورسز کے دمشق پر قبضے کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

صیدنایا جیل کے باہر لوگ اپنے پیاروں سے متعلق معلومات کے منتظر  ہیں، آج بڑی تعداد میں لوگ صیدنایا جیل کے قریب  اپنے گمشدہ عزیزوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے پہنچے۔ اس دوران ریسکیو ٹیمیں جیل میں ممکنہ پوشیدہ تہہ خانوں اور قیدیوں کی تلاش میں مصروف رہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

باغیوں کی پیش قدمی کے ساتھ ہی بشار الاسد خاندان کے 50 سالہ جابرانہ اقتدار کا اختتام ہوا، جس نے ملک کو ایک تباہ کن جنگ میں دھکیل دیا تھا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی


بین الاقوامی خبریں سے مزید