• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی محمد اکبر کی اہلیہ کی برسی پر منہاج القرآن سنٹر ویانا میں محفل

ویانا(اکرم باجوہ)حاجی محمد اکبر کی اہلیہ، حاجی محمد فاروق اکبر اور حاجی محمد آفاق اکبر کی والدہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر منہاج القرآن سنٹر ویانا میں محفل کا انعقاد ہوا۔محفل میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ذکر و نعت کی گئی۔حاجی اکبر ،ملک خلیل ، شہر یار خان نے گلہائے عقیدت بحضور خاتم النبیین ﷺپیش کیں ،منہاج سنٹر کے صدر حفیظ اللہ قادری نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیامحفل میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے اس موقع پر خصوصی خطاب میں ماں کی شان اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے ایسی محفلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ ،فلسطین اورمرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
یورپ سے سے مزید