• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل، جیوری اپنا فیصلہ دے گی

لندن(نیوز ڈیسک) سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی، اب جیوری اپنا فیصلہ دے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق 10سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں اور چچا کے خلاف اولڈ بیلی کی عدالت میں چلنے والے مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی، جج نے جیوری کو اپنا فیصلہ دینے کے لیے کہہ دیا ہے۔جیوری ممبران کیس پر غور کرنے کے بعد الگ الگ اپنا فیصلہ دیں گے، یہ جیوری 9خواتین اور 3مردوں پر مشتمل ہے، ہائیکورٹ کے جج نے جیوری ممبران کو ہدایت کی کہ اگر ہو سکے تو وہ ایک متفقہ فیصلے کے ساتھ واپس آئیں۔جج نے جیوری سے یہ بھی کہا کہ وہ ہر ملزم کے خلاف قتل کے متبادل الزام کے طور پر غیر ارادی قتل کی فرد جرم پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید