لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلویز نے گریڈ 19اور20کے کے 3 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، گریڈ 20کے آفیسر چیف کنٹرولر آف پرچیز عامر عبداللہ خان نیازی کو چیف پروجیکٹ پلاننگ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں جبکہ ڈیپوٹیشن سے واپس آنےو الے گریڈ 19کے آفیسر محمد طیب کو وزارت ریلوے میں ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح چیف پروجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر محمود الرحمان لاکھو کی خدمات سی ای او کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔