• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادگار شہداء پر جانے والے ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے درجنوں کارکنان زیر حراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے عزیز آباد میں یاد گار شہداء پر جانے والے ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا، ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی جانب سے یاد گار شہداء پر یوم شہداء کے اعلان کے بعد عزیز آباد مکا چوک، یادگار شہداء اور اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری عزیز آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات تھے، اس موقع پر پہنچ پولیس نے یادگار شہداء پر آنے والے درجنوں کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہےکہ ضلع میں دفعہ144نافذ ہے اوردفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید