• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4.2 ارب ڈالر منشیات اسمگلنگ کیس، بھارت کی اسٹار لنک سے معلومات طلب

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس نے ایلون مسک کے اسٹار لنک کو ایک قانونی مطالبہ بھیجا ہے، جس میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ سمندری نیویگیشن میں مدد کرنے والی اس کی انٹرنیٹ ڈیوائس کس نے خریدی، جیساکہ4ارب 20کروڑ ڈالر مالیت کی میتھ کے ساتھ اسمگلر پکڑے گئے ہیں ،جو کہ بھارت میں ضبط کی گئی اب تک کی سب سے بڑی مالیت کی منشیات ہے۔انڈمان اور نکوبار جزیرے کے حکام کی جانب سے بھیجے گئے پولیس نوٹس کے بارے میں براہ راست علم رکھنے والے دو افراد نے کہا کہ اسٹار لنک سے خریدار کا نام اور ادائیگی کا طریقہ کار، رجسٹریشن کی تفصیلات اور اسمگلر کےبین الاقوامی پانیوں میں میانمار سے بھارت جاتے ہوئے انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کہاں کیا گیا تھا، کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ اس واقعے نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ بڑے پیمانے پر منشیات کے بھارتی پانیوں میں جانے اور پہنچنے کے لیےا سٹار لنک کی ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید