• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،آئس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس کے ایس ایچ او فیضان قیوم کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش احمد ولد ہاشم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1200 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر لیا گیا -تھانہ بستی ملوک پولیس نے شراب فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد وسیم ولد محمد رمضان اور غلام عباس ولد محمد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملتان سے مزید