• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشپا 2 کے ہجوم کے موازنے پر سدھارتھ کی ٹرولنگ

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے پشپا 2 کے ہجوم کی موجودگی کا موازنہ کیا تو الو ارجن کے مداحوں نے اُن کی ٹرولنگ شروع کردی۔

سدھارتھ نے الو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاضل کی شاندار پرفارمنس کی بدولت باکس آفس پر دھوم مچانے والی پشپا 2 پر تنقید کی۔

اداکار نے پشپا 2 کے پروموشنل ایونٹس میں مداحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کا مذاق اڑایا اور کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ ہجوم معیار کو یقینی نہیں بناتا ہے۔

سدھارتھ نے ایک قدم آگے بڑھ کر بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جمع فلم کے پرستاروں کے موازنہ کیا، اس ویڈیو کو منوبالا وجے بالن نے شیئر کیا۔

ویڈیو میں سدھارتھ کا کہنا ہے کہ بہار میں اتنی بڑی بھیڑ کو دیکھنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، یہ بھی مارکیٹنگ ہے، بھارت میں لوگوں کا جمع ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

انٹرنیٹ پر اس حوالے سے مختلف نوعیت کا ردعمل سامنے آیا اور الو ارجن کے مداحوں نے تبصروں کی بھرمار کردی۔

ایک صارف نے کہا کہ سدھارتھ ہمیشہ درست بات کرتے ہیں، دوسرے نے لکھا کہ سدھارتھ تلخی و دشمنی سے بھرے پڑے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید