• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمایاں کارکرد گی پرایس ایچ اوز میں انعامات اورتعریفی اسنادتقسیم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)دفترڈی آئی جی آپریشنزلاہور میں جرائم کاگراف نیچے لانے والے ایس ایچ اوز کے اعزاز میں تقریب ہو ئی ۔ اچھی کارکردگی دکھانے میں ایس ایچ او اسلامپورہ سب انسپکٹر زاہد محمود پہلے نمبر ، ایس ایچ او نواب ٹاؤن سب انسپکٹر محمد تحسین نجم دوسرے اور ایس ایچ اوشیراکوٹ انسپکٹر میاں خالد محمود تیسرے نمبر پررہے، ۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او اقبال ٹاؤن انسپکٹر محمد عمران قمر، ایس ایچ او شفیق آبادسب انسپکٹر آصف جاوید، ایس ایچ اونواں کوٹ انسپکٹر رفیع اللہ خاں،ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹرناصر حمید، سابقہ ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ سب انسپکٹر حماد حسین، ایس ایچ او باٹا پورانسپکٹر عبدالواحد اور ایس ایچ او لوئرمال انسپکٹر عمران خان بھی شامل تھے۔ایس ایچ اوز میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔