لاہور(رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے،پاکستان کو فارمیسی کے شعبے میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے،تعلیم کے بغیر انسان ایک ایسے پرندے کی مانند ہے جس کے پاس پر تو ہیں لیکن وہ اڑ نہیں سکتا۔ ایک غیر تعلیم یافتہ شخص محدود سوچ اور کم علمی کے باعث نہ صرف اپنی زندگی میں ناکام رہتا ہے بلکہ وہ معاشرے کے لیے بھی کارآمد ثابت نہیں ہو پاتا۔فارمیسی، وہ سائنس ہے جو ادویات کی تیاری کے متعلق ہے۔ اس کے دائرہ کار میں دواؤں کے درست طور پر استعمال ہونے والے پودوں کی کاشت، دواؤں کی قیمت کے کیمیائی مرکبات کی ترکیب شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور AIMSکالج آف فارمیسی اوکاڑہ کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنو تعلیم بغیر مستقبل۔پاکستان میں Pharm D کی تعلیم کا مستقبل کیا۔جس میں اہم مہمان گرامی کنول چیمہ(فاؤنڈر اینڈ سی ای او آف مائی امپیکٹ میٹر)تھیں۔گیسٹ آف آنرز و سپیکرز میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ ڈاکٹر شازیہ بشیر،پرنسپل فارمیسی کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عاطف رضا ،پرنسپل فاطمہ میموریل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس،چیئرپرسن/ ایسوسی ایٹ پروفیسر فارماسیوٹیکل سائنسز کا شعبہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ملک حسن محمود ،ڈین فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حمیرا ایم خان ،ہیڈ آف انٹرمیڈیٹ کالج اور ایسوسی ایٹ پروفیسر الیکٹریکل انجینئرنگ، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر ،ماس کوم ڈپارٹمنٹ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عرشہ میر ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انفارمیشن مینجمنٹ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر مصباح جبین، سینئر صحافی رئیس انصاری شامل تھے۔انتظامی امور میں نوید عرفان ڈائریکٹر اور ڈاکٹر سید محمد حسن شاہ پرشامل تھےمیزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ نے دیئے۔