• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجمل حسین کی زیر صدارت ساؤتھ مانچسٹر مسلم کمیونٹی کا اجلاس

گریٹر مانچسٹر / بولٹن (ابرار حسین) مانچسٹر کے سماجی رہنما تجمل حسین کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ساؤتھ مانچسٹر مسلم کمیونٹی ایسوسی ایشن (SMMCA) جنرل کا مشاورتی اجلاس قبا مسجد سٹاک پورٹ روڈ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر نصر اللہ خان مغل نے کی جب کہ فنانس سیکرٹری ناصر عزیز نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے یہ اجلاس ظہر سے عصر تک جاری رہا اور مسجد انتظامیہ نے اس موقع پر نمازیوں کی جانب سے تمام سوالات، تجاویز اور آراء کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی جن میں پروجیکٹس، مالی معاملات، بجلی کے بل اور اس کے متبادل حل، لائبریری میں موجود کتابیں، خواتین کے ہال کی جگہ بڑھانے، معذور افراد کے لیے پارکنگ اور دیگر مسائل شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔ ممتاز شخصیت تجمل حسین نے اجلاس کا خیرمقدم کیا۔
یورپ سے سے مزید