• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ رشید پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر صحافی اور کرکٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔ عالیہ رشید پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں سرکاری ٹی وی کی نمائندگی کریں گی ، عالیہ رشید کواسامہ اظہر کی جگہ نامزد کیا گیا، وہسرکاری ٹی وی اورپی سی بی کےدرمیان تمام معاملات دیکھیں گی،جو ان دنوں سرکاری ٹی وی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپورٹس کی ذمے داری نبھا رہی ہیں۔
اسپورٹس سے مزید