ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد وسیم ولد غلام حسن کو گرفتار کرلیا،ملزم سے ولایتی شراب کی 193بوتلیں اور ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمدکر لی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرتے ہوئے تھانہ نیو ملتان منتقل کیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، صدر شجاع آباد پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔