• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک مائننگ کمپنی نے ماحولیاتی اور سماجی اثرت کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی

کوئٹہ(خ ن) ریکوڈک مائننگ کمپنی نے ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے اپنے عزم کے تحت ریکوڈک منصوبے کے لئے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے جائزے کی رپورٹ مکمل کرلی جو سرکاری حکام کو جائزے اور منظوری کے لئے جمع کرادی گئی ۔ رپورٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے کہ آرڈی ایم سی کی آپریشنز ماحولیاتی اور سماجی معیارات کے عالمی تقاضوں پر پورا اتریں۔ ڈھائی سال کے عرصے میں غیر جانبدار ماہرین کی ٹیم نے مقامی کمیونٹیز، ماحولیاتی تنظیموں اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے سماجی اور ماحولیاتی رپورٹ مکمل کی ،رپورٹ میں منصوبے کے ممکنہ ماحولیاتی اور سماجی اثرات جیسے ہوا اور پانی کا معیار، حیاتیاتی تنوع اور مقامی آبادیوں کی بہبود کا جائزہ لیا گیا۔ منصوبے کے ڈیزائن میں تخفیفی حکمت عملی بھی شامل ہے۔ ریکوڈک مائننگ کمپنی میں ESIA منیجر ایشلے پرائس نے کہا،ہم اپنے منصوبے کی پائیدار ترقی کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور اس ESIA کی تکمیل ہماری پروجیکٹ کے آپریشنز کے ماحولیاتی ذمہ داری اور متعلقہ کمیونٹیز کے لئے فوائد کو یقینی بنانے میں بڑا سنگ میل ہے۔
کوئٹہ سے مزید