کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے غیر حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 16 اہلکاروں کو برطرف کردیاڈی جی لیویز نے ڈپٹی کمشنر دکی رپورٹ جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے 16 لیویز اہلکار جنہیں ضلع دکی میں تعینات کیا گیا ہے وہ مسلسل اپنی جائے تعیناتیوں سے غیر حاضر ہیں جس پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور جائے تعیناتیوں سے غیر حاضری پرانہیں برطرف کیاگیا لیویز اہلکاروں میں شیر باز خان، محمد اجمل، میر حسن، محمد افضل،محمد عالم، محمد صابر، حفیظ اللہ، وسیم اکرم، عبدالرشید، حبیب خان، لعل میر، محمد عرفان، محمد صدیق، زنگل خان، محمد عظیم شامل ہیں۔