• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بھائی کی ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے رہائشی محمد طارق شاہوانی نے کہا ہے کہ میرا بھائی محمد ناصر شاہوانی ڈھائی سال قبل پکنک کی غرض سے گھر سے نکلا اور پھر لوٹ کے گھر نہیں آیا اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا بھائی محمد ناصر شاہوانی ولد بہادر خان شاہوانی ڈھائی سال قبل پکنک منانے کے لئے گھر سے نکلاجس کے بعد نہ تو وہ واپس گھر آیا اور نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ ہوا اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے تو میرا میرے والد اور میرے بھائیوں اور پورے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
کوئٹہ سے مزید